فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان ہائیکورٹ نے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ معطل کردیا

کوئٹہ: بلوچستان  ہائیکورٹ نے لیویز کو پولیس میں میں ضم کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے تربت بنچ نے فیصلہ معطل کیا، جسٹس اقبال احمد کاسی اور جسٹس ایوب ترین پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،کیس کی مزید سماعت 15لائی تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ بلوچستان حکومت نے مختلف اضلاع کی لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔