اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں پارٹی کمزور کرنے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے فساد کی جڑ قرار دے دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے میں کسی رہنما اور لیڈر نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ یہ کام خود علیمہ خان نے کیا، انہوں نے جنید اکبر خان کو بھی علیمہ خان نے کال کر کے جھاڑ پلائی جبکہ علی اصغر خان کو بھی کال کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھی صرف عمران خان کے ساتھ ہے، علیمہ خان نے سوشل میڈیا پر کے پی قیادت کے خلاف مہم چلوائی اور کہا ہے کہ وہ پارٹی و قیادت کے درمیان طلاق کروائیں گی۔
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور سمیت بجٹ پاس کرنے والے دیگر لوگوں کو تختہ مشق بنائیں گی اور کے پی قیادت و کارکنوں کے درمیان طلاق کروائیں گی۔
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور سمیت بجٹ پاس کرنے والے دیگر لوگوں کو تختہ مشق بنائیں گی اور کے پی قیادت و کارکنوں کے درمیان طلاق کروائیں گی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین کو تختہ مشق بنا دیا گیا، جنید اکبر آج کل نشانے پر ہیں، سوشل میڈیا پر مہم ہے، آخر کیوں؟ ہر اُس لیڈر کی سوشل میڈیا کے ذریعے جو پشتون ہے۔ آج پنجاب سے کارکنان لاکر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت کو گالیاں پڑوائی گئیں اور تشدد کروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج میں خیبرپختونخوا سے لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اور شہید ہونے والے تمام 14 کارکنان بھی خیبرپختونخوا سے تھے، سوشل میڈیا والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کی قیادت کو عبرت کا نشان بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی دوٹوک انداز میں کہنا چاہتا ہوں کہ خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور وہاں کے ورکرز صرف عمران خان کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کوئی رشتے دار لیڈر بننے کی کوشش نہ کرے، عمران خان کی بیگم اور بہن صرف رشتے دار ہونے کی حیثیت سے انتہائی قابل احترام ہیں اور اُن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos