فائل فوٹو
فائل فوٹو

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ، یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا

کوئٹہ: پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، یکم محرم الحرام کل ہو گی، یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

کوئئٹہ میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے محرم الحرام کے چاند کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں جس کے مطابق یکم محرم الحرام 27 جون بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

اس سے قبل سپارکو حکام کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کا وقت غروب آفتاب سے 8 بجکر 15 منٹ تک ہے، چاند کی عمر 28 گھنٹے 15 منٹ ہے، ملک بھر میں 77 منٹ رویت کی جاسکتی ہے۔