فائل فوٹو
فائل فوٹو

طاقت کی عالمی کشمکش کے سبب خطے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں،سربراہ پاک بحریہ

لاہور: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے 54ویں اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے کہاکہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کے سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر نیول چیف نے کہاکہ مستقبل کی جنگیں جیتنے کے لیے ذہین اور ٹیکنالوجی سے لیس افرادی قوت کی تیاری نہایت اہم ہے۔

نیول چیف نے مزید کہاکہ پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

نیول چیف نے کورس کے شرکا کی پیشہ وارانہ محنت اور لگن کو سراہا اور کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی۔