پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی

 

پاکستان نیول اکیڈمی ”پی این ایس رہبر“ میں 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی شاندار کمیشننگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔

پریڈ کے آغاز پر نیوی کے چاق و چوبند دستے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پرتپاک سلامی پیش کی۔ فیلڈ مارشل نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب کیڈٹس کو سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ کیڈٹ عبدالرحمان نے بہترین کارکردگی پر ”سورڈ آف آنر“ کا اعلیٰ اعزاز حاصل کیا۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، کیڈٹس کے والدین اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پریڈ کے دوران کیڈٹس کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور جذبۂ حب الوطنی کا مظاہرہ قابل دید تھا۔