کراچی کےعلاقے کھارادر میں ایک رہائشی عمارت کا زینہ اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں عمارت میں موجود تین خاندان پھنس کر رہ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے نچلے فلورز منہدم ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ خاندان تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل پر رہائش پذیر تھے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور عمارت میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کو احتیاط برتنے اور جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos