اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1443 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار 70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 25 ہزار 627 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو بڑا فائدہ پہنچا تھا۔