وادی نیلم:سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری،6 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کےمقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے، چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے،کار میں 5خواتین اور بچے سمیت 7 افراد سوار تھے۔

ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے،جس کی تلاش کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفرآباد آزادکشمیر سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔