ایرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ ہے، جس کے بعد ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے۔
تہران سے ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ نیتن یاہو، ٹرمپ ملاقات دھوکا ہے، یہ سب پہلے سے طے شدہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی سخت تر ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos