جسٹس سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے عہدے کا حلف لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تقریب میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos