راولپنڈی: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں دفاعی تعاون پر پیش رفت اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے جدید تربیت اور ایروسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا۔ترک وزیر دفاع نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے دفاعی تعاون مزید بڑھانے کیلئے صنعت کی سطح پر اشتراک کی خواہش کااظہار کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos