پشاور: عوامی نیشنل پارٹی سے دیرینہ تعلق رکھنے والے بلور خاندان کی اہم شخصیت ’ثمر بلور‘ ن لیگ میں شامل ہو گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہارون بلور کی بیوہ اور بشیر بلور کی بہو ثمر بلور نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ، ثمر بلور نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ثمر بلور کو مخصوص نشست پر ن لیگ کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ 10 جولائی 2018 کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos