اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیاہے کہ 9 مئی کو اگر ان کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو ہم سے آج کوئی بھی زندہ نہ ہوتا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہناتھا کہ یہ لوگ نو مئی کو انڈرسٹیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، میں درست بتا رہاہوں کہ اگر ان لوگوں کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو ہم میں سے کوئی شخص اس وقت زندہ نہ ہوتا ، یہ ان کا منصوبہ تھا۔
انھوں نے کہاکہ دونوں جی او سی کے گھر میرے گھر کے قریب ہیں ، ایک گھر میرے گھر کے پیچھے والی سڑک پر ہے ، دوسرا گھر میرے سامنے والی سڑک پر ہے ، دونوں گھر کے درمیان پیدل فاصلہ دو سے اڑھائی منٹ کا ہے، میرا گھر بھی وہیں ہے۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی والے خود بتاتے ہیں کہ انہوں نے تینوں جگہوں پر حملہ کرنا تھا، اگر ایسا ہوتا تو پھر خون خراب ہوتا، آگ لگتی اور لوٹ مار ہوتی ، جس طرح جناح ہاوس میں ہوتا رہا، اگر جناح ہائوس میں وہاں اس کے مکین ہوتے تو کیا ہوتا؟ یہ پلان کیا گیاہے ، یہ سکرپٹ کا حصہ تھا، ہو سکتا ہے کہ بعض لوگوں کو نہ پتا ہو لیکن جو بھی اس کے پیچھے پلانرز تھے ان کا یہ منصوبہ تھا۔
ان کا کہناتھا کہ ہم بات کرتے ہیں کہ ہائبرڈ کیوں ہے ، جمہوریت ہونی چاہیے، کیا یہ جمہوری لوگوں کا مزاج ہے ؟ جو انہوں نے 2014 میں اور پھر پچھلے سال 9 مئی کو کیا ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos