فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کے بیٹے تحریک کی قیادت کریں گے تو گرفتار کر لیں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اگرعمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر متشدد تحریک کی قیادت کریں گے تو پھر انہیں گرفتار کیا جائے گا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ عمران خان  کے بیٹے پیدائشی طور پر برطانیہ کے شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے ، وہ یہاں کے حالات نہیں سمجھتے، انہیں لا کر اس قسم کی خلاف ورزی کا حصہ بنانے کا عمران خان ہی سوچ سکتے ہیں، ان کے آنے سے یہاں پر ان کیلیے ہی مشکلات ہوں گی، برطانیہ کی ایمبیسی پھر انہیں بازیاب کروائیں گی اور واپس لے کر جائیں گی ، تو اس کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا ۔