فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔