فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی

کراچی: شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کو بوندا باندی کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج شام یا رات کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کلفٹن میں آج مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب پھوار ہوئی۔

آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل فعال رہ سکتی ہیں۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 13 جولائی تک جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہدادکوٹ، نوشہروفیروز اور جامشورو اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول میں آج شام تک ہلکی بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔