ضلع کرم کی تحصیل وسطی کرم کے علاقے گوندال میں ایک پک اپ گاڑی نہر میں جاگری، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے کا شکار مسافر گاڑی گندل سے صدہ جا رہی تھی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی اچانک بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق تمام 7 جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos