پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 55 ہزار سے زائد مقدمات درج کر لئے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 37 ہزار 756 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بجلی چوری کے 34 ہزار 641 مقدمات کے چالان مکمل کر لیے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2 ہزار سے زائد ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کیے گئے ، لاہور میں بجلی چوری کے 14 ہزار سے زائد مقدمات درج کئے جبکہ 17 ہزار 923 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos