راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات سمیرا صدف کیخلاف اساتذہ سے ناروا رویے کی شکایات بڑھ گئیں جس پر جامعہ کے سینیئر اساتذہ نے ان کے خلاف ورک پلیس ہراسمنٹ اور گریوینس کمیٹی میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں تا ہم وی سی کی جانب سے اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔اساتذہ نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر سمیرا صدف وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال کی منظور نظر ہونے کی وجہ سے من مانی کر رہی ہیں اور تادیبی کاروائی سے محفوظ ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سمیرا صدف نہ صرف جامعہ کی طالبات بلکہ سینیئر پروفیسرز کے ساتھ بھی نامناسب رویہ اختیار کرتی ہیں جو اساتذہ کہ لیے ذہنی اذیت کا باعث بنا ہوا ہے اور اس سے ان کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ امت کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کچھ پروفیسرز نے بتایا کہ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کی جانب سے اساتذہ کو وی سی آفس میں بلواکر معمولی نوعیت کی انتظامی غلطیوں پر ان کی نہ صرف تذلیل کی جاتی ہے بلکہ ان کہ ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔
اساتذہ کا موقف ہے کہ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات سمیرا صدف ایگزامینینشن ڈپارٹمنٹ کا کوئی تجربہ نہیں رکھتیں ،وہ فائن آرٹس کہ شعبے میں سترہ گریڈ کی لیکچرار تھیں لیکن بغیر کسی انتظامی تجربے کے وی سی نے 2023 میں انہیں انیس گریڈ کا ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کا چارج دے دیا حالانکہ پورے ملک کی جامعات میں کنٹرولر امتحانات کا چارج عمومی طور پر بیس گریڈ کے افسر یا اکیس گریڈ کے پروفیسر کہ پاس ہوتا ہے۔ اس ضمن میں پچھلے چند ماہ سے جامعہ کہ تمام اساتذہ میں بے چینی پائی جارہی ہے جس کا اظہار سنئیر پروفیسرز نے فیکلٹی میٹنگز میں وی سی ڈاکٹر انیلہ کمال کے سامنے کئی بار کیا اور بتایا کہ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کا نامناسب رویہ یونی ورسٹی کے اکیڈمک ماحول کو خراب کررہا ہے تا ہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تادیبی کارروائی کے بجائے وی سی اس کوشش میں ہیں کہ اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے( جو کہ 26 جولائی،2025 تک ہے) وہ سمیرا صدف کو بیس گریڈ کی کنٹرولر امتحانات کی پوسٹ پر تعینات کردیں۔ ذرائع کے مطابق سمیرا صدف کیخلاف اساتذہ نے "ورک پلیس ہراسمنٹ” اور "گریوینس کمیٹی” میں گزشتہ ایک ماہ سے درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن تاحال ان سے تحریری جواب بھی طلب نہیں کیا گی۔دوسری طرف گزشتہ ہفتے ایچ ای سی کی جائزہ کمیٹی کہ سامنے بھی اساتذہ نے سمیرا صدف کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے جس پر ایچ ای سی کی کمیٹی نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ اس معاملے کی چھان بین کر کے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos