فائل فوٹو
فائل فوٹو

جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: جولائی کیلئے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 2.68 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلیے ایل این جی کی قیمت میں 0.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔

جس کے بعد سوئی ناردن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔