پنجاب میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، پنجاب میں جاری بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
پاکپتن میں نان اسٹاپ مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، پاکپتن چھتیں اور دیواریں گرنے کے چار واقعات ہوئے، جن میں 2 بچے جاں بحق اورخواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پاکپتن مون سون بارشوں سے غلہ منڈی پانی میں ڈوب گئی، پاکپتن کسانوں کی فصلیں تباہ کروڑوں روپے کا نقصان، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،بجلی کا نظام درہم برہم 13 فیڈرز ٹرپ ہونے سے اکثر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔
جڑانوالا میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، شیخوپورہ میں کرنٹ لگنے سے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بہاولنگر میں ملبے تلے دب کر ایک شخص اور بچی زخمی ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطباق بارشوں کا اسپیل 17 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos