ایران،عراق اور شام میں 40 ہزار پاکستانی زائرین کے غائب ہونے کا انکشاف

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ 40 ہزار پاکستانی زائرین عراق شام ایران جا کر غائب ہو گئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں زائرین کہاں گئے۔ حکومت پاکستان کے پاس ریکارڈ دستیاب نہیں ، عراق ، ایران شام نے بھی پاکستان کیساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے زائرین کو منظم کرنے کیلئے نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا ، جس کے تحت اب یہ زائرین مخصوص، رجسٹرڈ زائرین گروپ آپریٹرز کے ذریعے ہی سفر کریں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اب تک 14 سو سے زائد کمپنیوں نے وزارت کے ساتھ بطور زیارت گروپ آرگنائزر رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔ ایران، عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کا نیا مربوط نظام لا رہے ہیں۔