راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے انڈین پراکسی فتنہ ال ہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں3 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سید ربنواز طارق نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos