فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر کے پاکستان کے دورے سے متعلق علم نہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دفتر خارجہ کاردعمل  بھی سامنے آگیا۔ترجمان کاکہنا تھا کہ امریکی صدر کے پاکستان کے دورے سے متعلق علم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دو میڈیا چینلز کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دورہ پاکستان سے متعلق خبر نشر کی گئی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ستمبر میں پاکستان آئیں گے،امریکی صدر،صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم پاکستان  شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے پاکستان کے دورے سے متعلق علم نہیں۔

دوسری جانب رائل پیلس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی صدر، ان کی اہلیہ 17سے 19ستمبر تک برطانیہ کادورہ کریں گے،امریکی صدر ٹرمپ کنگ چارلس کی دعوت پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔