گمبٹ:سکھر سے سیہون آنے والی تیز رفتار ویگن گمبٹ نیشنل ہائی وے پر درگاہ مسکین پور کے قریب ٹائر پھٹنے سے حادثے کاشکار ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں3خواتین اور ایک بچے سمیت 6 مسافر جاں بحق اور 17 مسافر زخمی ہوگئے۔
راہگیر اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا،2 افراد کی شناخت ڈرائیور ارشد بھٹی اور خاتون شمع بیگم کے نام سے ہوئی ہے، 17 زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں جو مسوڑھوں کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں مسکین پور کی 60 سالہ شمع بیگم، گائوں ملو واہن کا ڈرائیور 35 سالہ ارشد بھٹی، پانی عاقل کی 18 سالہ بیوی مائی جہران خاتون، 30 سالہ صفیہ، 4 سالہ اویس جتوئی، ہجوڑ کا رہائشی ہجوراں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے گمبٹ کے قریب ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا حکم دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos