کوئٹہ: مستونگ کے دو مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد کے حملوں میں ایک قائم مقام ڈی ایس پی سمیت 2 سیکیورٹی اہلکارشہید اور5 زخمی ہوگئے ہیں۔
مستونگ میں قومی شاہراہ پردہشت گردوں نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پرحملہ کیا، فائرنگ سے ایک اہلکار شہید،3 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ حملے میں ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشتگردوں نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حملے میں اہلکار شہید ہوگیا۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 افراد بھی زخمی ہیں جنھیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مستونگ میں کردگاپ کے علاقے سربند میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس کی ایک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ لیویز فورس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں فورس کے3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق حملہ ڈی ایس پی کی گاڑی پر کیا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
شاہد رند نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک کارروائی جاری رہے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos