فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا
فوٹو بشکریہ مقامی میڈیا

دریائے جہلم میں سیلاب کا خدشہ، سرگودھا کے 40 دیہات خالی

سرگودھا: دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ضلع سرگودھا کی تین تحصیلوں بھیرہ، شاہپور اور چھوٹا ساہیوال کے 40 دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں متاثرہ افراد کو ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 200 سے زائد اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے اور دریا کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں لنگر والا کے مقام پر 21 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جس کے باعث دریا کے کناروں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ دریا کے قریب نہ جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی جانب سے بھی کیمپس قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو طبی سہولیات اور جانوروں کی دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔