ملک گیر ہڑتال کی کال پر تاجر برادری تقسیم ہوگئی ،ٹمبر مارکیٹ، منظور کالونی اور نرسری فرنیچر مارکیٹس کے تاجر کاروبار جاری رکھیں گے۔
ٹمبر مارکیٹ کے صدر شرجیل گوپلانی نے آج مارکیٹ کھولنے کا اعلان کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ معمول کے مطابق کاروبار کرے گی،اسی طرح منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ اور نرسری کی فرنیچر مارکیٹ بھی آج کھلی رہیں گی۔
مارکیٹوں کی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ وہ کاروبار بند کرنے کے بجائے معمول کے مطابق کھولنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos