فائل فوٹو
فائل فوٹو

سجاول : گاﺅں ہاشم جوگی کے 22خاندانوں کا قبول اسلام

سجاول : سجاول کے نواحی گاﺅں ہاشم جوگی کے 22خاندانوں نے دین اسلام اور شریعت محمدیﷺ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا ۔ اس سلسلے میں النور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کراچی کی جانب سے سجاول کے نواحی گاﺅں ہاشم جوگی میں پروفیسر ڈاکٹر نور محمد کی زیر صدارت جبکہ حاجی اشرف گجر اور عبدالشکور میربحرکی زیر نگرانی تقریب منعقد کرکے گاﺅں کے 22خاندانوں کو کلمہ طیبہ پڑھا کر انہیں اسلامی تعلیمات، بنیادی عقائد اور طرزِ حیات سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نور محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، محبت اور انسانیت کا دین ہے، جو تمام انسانوں کے لیے ہدایت اور فلاح کا پیغام لے کر آیا ہے۔ انھوں نے نو مسلم خاندانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے دینی و دنیاوی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر اسلام قبول کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ وہ اسلام کی تعلیمات، اخلاق، امن اور انسانیت کے پیغام سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں اور اب اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس موقع پر نو مسلم خاندانوں کو دین اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی گئی۔