کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ نوبیاہتا جوڑا ہے، ایسا نہیں تھا، خاتون کے 5بچے ہیں ،مارے گئے مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے سے پہلے ہی نوٹس لیا اور آئی جی کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا،جو بھی کیس میں ملوث ہوگا اس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے،ان کاکہناتھا کہ کیس میں 11افراد گرفتار ہو چکے ہیں، مزید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ میں وکٹم بلیمنگ پر نہیں جاؤں گا، پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کہ ریاست ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہی ہے،اس کیس میں بھی ریاست مظلوموں کے ساتھ ہے، کسی کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو بھی قتل کرے۔
میرسرفراز بگٹی نے کہاکہ مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا،سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ نوبیاہتا جوڑا ہے، ایسا نہیں تھا، خاتون کے 5بچے ہیں،مارے گئے مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھا کہ ڈی ایس پی کو معطل کردیا ہے،میں اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لے رہا ہوں،ساری ہمدردیاں مقتولین کے ساتھ ہیں،دہرے قتل کیس میں جو بھی ملوث ہوگا اس کو گرفتارکریں گے اور قرار واقعی سزادیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos