کراچی کے علاقے ملیر میں بہن نے زمینی تنازع پر سگے بھائی کو ڈنڈے مارکر قتل کردیا، ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے ملیر میں پلاٹ کے تنازع پر بہن نے بھائی کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کردیا، پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پیش آیا جہاں خاندان میں پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ نے جائیداد کے تنازع پربھائی کو ڈنڈے مار کر قتل کیا جس کا اس نے اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
اوکاڑہ میں سگے بھائی کا بہن پر سر بازار ڈنڈوں کے ساتھ وحشیانہ تشدد
دوسری جانب اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقے تھانہ صدر کی حدود گاؤں موہل موسی میں سگے بھائی نے اپنی بہن پر سر بازار ڈنڈوں کے ساتھ وحشیانہ تشدد کیا، تشدد کیے جانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ زرعی رقبے کے تنازع پر ملزم نے اپنی ہمشیرہ کو شاہراہ عام پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی جبکہ متاثرہ لڑکی کا پولیس مقامی اسپتال سے میڈیکل بھی کروا لیاگیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos