اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ میں پیرو کی کوچنگ کرنے والے نولبرٹو سولانو پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ مقرر ہوگئے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) ایگزیکٹو کمیٹی نے قومی ٹیم کے کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کی منظوری دیدی۔
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے جیورج کاسٹانیئرا کو فٹبال ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
پی ایف ایف ایکس۔کو میں 13 میں سے 7 اراکین نے تقرری کی منظوری دی، 6 نے مخالفت کی۔ نولبرٹو سولانو اور جیورج کاسٹانیئرا کی تقرری ایک سال کیلیے کی گئی ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن ان دونوں کوچز کے ساتھ رواں ہفتے معاہدہ سائن کرلے گی۔ نولبرٹو سولانو 2018 کے فیفا ورلڈ کپ میں پیرو فٹبال ٹیم کے کوچ تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos