اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔، بارش کے باعث سیدپور ویلج میں برساتی نالے بپھر گئے اور سیدپور میں برساتی نالے میں گاڑیاں بھی بہنے لگیں۔
سیدپور ولیج میں ترقیاتی کام کے دوران دیوار گر گئی، دیوار گرنے سے گھروں کو بھی نقصان ہوا، نالہ بھپرنے کے باعث بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
پانی گھروں اور گلیوں میں جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مقامی افراد نے امداد کی اپیل کی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے گاؤن سید پور ہرن میں 150، گولڑہ میں 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ گئی اور اب بھی وقفے وقفے سے سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث راولپنڈی میں نالہ لئی پر پانی کی سطح 11 فٹ گوالمنڈی میں سطح 9 فٹ بلند ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں بارش کی شرح پانچ سے سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos