فائل فوٹو
فائل فوٹو

علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت پلیٹ میں رکھ کر پیش کی، تجزیہ کار

اسلام آباد: سینیئر صحافی محمد مالک نے سینیٹ الیکشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دو تہائی اکثریت پلیٹ میں رکھ کر پیش کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ اس بار الیکشن میں پی ٹی آئی کا کوئی بھی ووٹ سلپ نہیں ہوا، تمام ووٹ ڈالے گئے۔ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے اچانک ایک فارمولہ طے پا جاتا ہے 6 اور 5 کا، لیکن ہر الیکشن کا ایک میجیکل نمبر ہوتا ہے۔ اس بار وہ نمبر پانچ تھا۔

پانچ کا نمبر ملنے پر وفاقی حکومت کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت مل جانی تھی۔ پی ٹی آئی کو دو سیٹیں کم ملیں یا زیادہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت پوری کرنے کے لیے 5 کا میجک نمبر چاہئے تھا جو علی امین گنڈا پور نے پلیٹ میں رکھ کر پیش کردیا۔ووٹوں کے تناسب سے پی ٹی آئی کی آرام سے 8 جب کہ اپوزیشن کی کل 3نشستیں بنتی تھیں۔

یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو ان نتائج کا پتہ تھا کہ اگر پانچ کا فارمولہ طے ہوجاتا ہے تو سینیٹ میں دو تہائی کی اکثریت مل جائے گی۔