اسلام آباد: علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وکیل صفائی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ اکبربادشاہ کی عدالت نہیں ہم جو درخواست دیتے آپ ریجیکٹ کر دیتے ہیں، اکبر بادشاہ خوش ہوتا تھا تو اشرفیاں دیتا تھا غصے میں گردن اتار دیتا تھا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس پر سماعت کی،علی امین گنڈاپور کے وکیل نے 3بجے 342کا بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرادی۔
وکیل صفائی ظہور الحسن نے کہاکہ علی امین گنڈاپور 3بجے بذریعہ ویڈیولنک بیان ریکارڈ کرائیں گے،یہ اکبربادشاہ کی عدالت نہیں ہم جو درخواست دیتے آپ ریجیکٹ کر دیتے ہیں،وکیل صفائی نے کہاکہ اکبر بادشاہ خوش ہوتا تھا تو اشرفیاں دیتا تھا غصے میں گردن اتار دیتا تھا،علی امین گنڈپور3بجے بیان ریکارڈ کرا دیں گے، اس عدالت میں یا ای کورٹ میں ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہاکہ عدالت نے کہیں اور کیوں جانا ہے، کمرہ عدالت کی اپنی ایل سی ڈی چلتی ہے،عدالتی حکم پر کورٹ روم میں موجود ایل سی ڈی آن کردی گئی،عدالت نے کیس کی سماعت میں 3بجے تک کا وقفہ کردیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos