سینئر صحافی کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کا کارندہ گرفتار

کراچی سینئر صحافی نظام صدیقی کے گھر ھاکس بے میڈیاٹون میں ڈکیتی میں ملوث بدنام زمانہ گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیاگیا گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے تفصیلات کے مطابق 10محرم الحرام کو موچکو تھانہ کیماڑی کی حدود میں واقع میڈیاٹون کے رہائشی سینیئر صحافی نظام صدیقی کو اہلخانہ سمیت مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر یرغمال بنا کر لوٹ لیاتھا ملزمان نقدی لیب ٹاپ سمیت قیمتی اشیاء لے گئے تھے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان کی خصوصی ہدایت پرپر ایس ایچ او موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف ۔ایس آئی او انسپکٹر ارشد تنولی۔انویسثی گیشن افسر مقدمہ ملک اختر نے جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کے بعد گروہ کے اہم کارندہ جمعہ ولد محمد نور کو گرفتار کرلیا ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہےمزید ملزمان کی گرفتاری کے لئیے پولیس تگ ودو میں مصروف ہے