راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب ، مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث دریائے سواں میں طغیانی آ گئی ، راولپنڈی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، سول سیکرٹریٹ، چوبرجی، مزنگ اور کینال روڈ پر بادل برسنے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
علاوہ ازیں کراچی کےمختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ، پسرورمیں بارش کے باعث متعدد فیڈرز پر بجلی کی معطل ہو گئی ہے۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ بعض مقامات پر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos