فائل فوٹو
فائل فوٹو

ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں تو ان کا کھرا بھی جنرل فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا: جاوید لطیف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ اگر سینئر صحافی ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہو جائیں تو ان کا کھرا بھی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہناتھا کہ ’’جب ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں گی تو ان کا کھرا بھی فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا، جو حقیقت ہے وہ کسی کو سننے دیں، وہ الگ بات ہے کہ یہ حقیقت آپ کو پسند نہ آئے ، مگر حقیقت یہی ہے کہ آپ جیسے لوگوں نے تجزیے کر کر کے  لوگوں کی ذہن سازی کی ، بربادی کر دی، نہ اس وقت چپ کرتے تھے اور نہ ہی آج چپ کر تے ہیں۔‘‘