(اطہر فاروقی/اسٹاف رپورٹر)سرکاری اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انوکھا کارنامہ کر کے اپنے ہی پاو ں پر کلہاڑی ماردی ۔ سرکاری گاڑی کا نمبر اپنی پرائیویٹ گاڑی پر استعمال کیا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معطل کردیا گیا ۔سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آغا عامرنےسرکاری گاڑی کلٹس کی نمبر پلیٹ اتار کر اپنی پرائیویٹ کار میں لگا رکھی تھی۔ اوریجنل نمبر پلیٹ کا کلر پیلا تھا جسے گرین کلر کرکے نمبر پلیٹ میں ٹیمپرنگ بھی کردی گئی تھی۔پرائیویٹ کار کوئی اورشخص چلاتا تھا۔ منگل کو ایم ایس کے قریبی دوست کی سعود آباد اسپتال کی سرکاری گاڑی کلٹس جی ایس۔ 6751 جب شاہراہ بھٹو کے ٹول پلازہ پہنچی۔ تو وہاں موجود عملے نے ٹول ٹیکس طلب کیا ۔جس پر گاڑی میں موجود شخص نے ٹول ٹیکس دینے سے انکار کیااور کہا کہ سرکاری گاڑی ہے اور میں سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کا ایم ایس ہوں۔ اس پر ٹول ٹیکس والوں کو شبہ ہوا اور انہوں نے گاڑی کی تصاویر بناکر متعلقہ حکام کو بھیج دیں۔ جس پر چیف سیکرٹری سندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے انہیں محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کے تحریری احکامات جاری کردئیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos