اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos