پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی میزبانی میں اسلام آباد میں علاقائی دفاعی سربراہان کی کانفرنس ہوئی،امریکا، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان کے اعلیٰ عسکری وفود شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کا تھیم "روابط مضبوط، امن محفوظ”تھا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میزبانی میں مہمان وفود کا پرتپاک خیرمقدم کیاگیا،کانفرنس میں خطے میں امن، تعاون اور انسداد دہشتگردی پر اتفاق کیا گیا،کانفرنس میں پاک فوج کا علاقائی سلامتی میں کلیدی کردار اجاگرکیاگیا۔
فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہاکہ دہشتگردی، سائبر حملے اور انتہاپسندی مشترکہ چیلنجز ہیں،ملٹری تعاون، اعتماد اور سٹریٹیجک ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے پاکستان کے وژن اور میزبانی کو سراہا، اسلام آباد کانفرنس سے علاقائی دفاعی ہم آہنگی کو تقویت ملی۔ کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان نے پیغام دیا کہ مشترکہ امن، خودمختاری اور تعاون کیلئے ہم متحد ہیں۔
کانفرنس میں امریکا، وسطی ایشیائی ممالک کے عسکری وفود شریک ہوئے،پاکستان، امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان کی اعلیٰ سطحی نے شرکت کی۔جوعلاقائی تعاون، فوجی سفارت کاری اور تزویراتی ڈائیلاگ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔انسداد دہشتگردی، تربیتی تعاون اور سلامتی کے تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفود کو خوش آمدید کہا،پاکستان کا علاقائی امن، استحکام اور تعمیری روابط پر عزم دہرایا گیا فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کہاکہ "علاقائی خطرات سے نمٹنے کیلئے عسکری تعاون ناگزیر ہے””پاکستان باہمی اعتماد، تزویراتی مکالمے اور مشترکہ سیکیورٹی کا داعی ہے” سیکورٹی مکالمے میں وسطی و جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، اس کے علاوہ مشترکہ تربیت، انسداد دہشتگردی اور انسانی ہمدردی کے ردعمل پر بھی گفتگو ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام شرکاء نے علاقائی امن، خودمختاری اور مشترکہ خطرات پر اتفاق کیا،سائبر سکیورٹی، دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی مشترکہ چیلنجز قراردیئے گئے۔ شرکا نے پاکستان کی میزبانی، قیادت اور وژن کو سراہا،پاکستان کے دفاعی سفارت کاری کی جانب ایک تاریخی قدم سے خطے میں سلامتی، ربط اور تعاون کا نیا باب رقم ہوا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos