ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوشکست دے دی
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 200 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 200 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا، کامران اکمل نے شاندار سنچری سکور کی اور 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد حفیظ نے 23 رنز سکور کیے۔
پاکستان کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا پائی اور 49 رنز سے شکست کھا گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے والٹن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، ولیم پرکنز 30 اور ڈیوائن براوو بھی 30 رنز بناسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو ہرایا تھا۔
آج کی فتح کے بعد پاکستان چیمپئنز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔