فائل فوٹو
فائل فوٹو

وادی تیراہ میں خوارج کی احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ، 5 شہید، 18زخمی

پشاور: وادی تیراہ میں آج باغ میدان میں مقامی شہری اپنے جائز مطالبات کے حق میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ خوارج نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روایتی بزدلی، مکاری اور فتنہ پروری کا مظاہرہ کیا۔

موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج نےقریبی پہاڑوں  سے احتجاجی عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 بے گناہ شہری شہید اور18 شدید زخمی ہو گئے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں عوامی جرگے نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر خوارج کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ خوارج کو عوامی اتحاد کا یہ فیصلہ ایک خطرہ محسوس ہوا، اسی لیے انہوں نے عوام کو نشانہ بنا کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا، کسی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز کیا اور فوری طور پر زخمیوں کو ایف سی ہسپتال شاکس منتقل کر کے مفت طبی امداد فراہم کی۔یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ خوارج اب اُن شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ان کے ناپاک عزائم کو مسترد کر چکے ہیں۔ لیکن عوام جانتے ہیں کہ ان کا اصل ہدف علاقے کا امن تباہ کرنا ہے۔