گوادر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 5 ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے ، ایک کو ریسکیو کر لیا گیا، دو لاشیں کراچی منتقل کرکے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔
گوادر کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور باپ ایوب کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹا ذیشان تاحال لاپتہ ہے۔
واضح رہے کہ ٹھٹھہ میں بھی کشتی کو حادثہ پیش آنے سے 2 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک جاں بحق اور دوسرے کو بچا لیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos