لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا۔ہاتھاپائی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکومتی رکن حسان ریاض ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران بول رہے تھے۔
ایوان میں غیر پارلیمانی حرکت کے بعد اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا ۔حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔اپوزیشن ارکان غیر پارلیمانی حرکت کے بعد ایوان میں نعرے بھی لگاتے رہے۔
Clash in Punjab Assembly !#Clash #PunjabAssembly pic.twitter.com/CRPLpoo5jd
— Shehzad Qureshi (@ShehxadGulHasen) July 28, 2025
دوسری جانب اپوزیشن ارکان احمد مجتبیٰ اور اسامہ سے حکومتی ایم پی ایز کے اسٹاف نے بدسلوکی کی، اپوزیشن کے اعجاز شفیع، محمد علی اورخالد نثار ڈوگر نے حکومتی ارکان سے گالم گلوچ کی۔
چیف وہپ ن لیگ رانا محمد ارشد نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے ممبران کو زد و کوب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے اپوزیشن کی پریس کانفرنس سنی، یہ لوگ ہم پر حملہ کر رہے ہیں، آج ہمارے ممبر پر حملہ کیا گیا ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔
صوبائی وزراء وزیر ذیشان رفیق اور بلال اکبر اپوزیشن ارکان کو لے کر پنجاب اسمبلی میں چلے گئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos