فائل فوٹو
فائل فوٹو

اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ نااہل ، تینوں نشستیں خالی قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز چوہدری ، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماوں کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی سی نے سینیٹر اعجاز چودھری کو10 سال کی سزا سنائی ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد نااہل قرار دیا گیا ہے۔

این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو نااہل قرار دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دے دیں۔