فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی دیویا دیشمکھ پہلی کم عمر ترین شطرنج کی عالمی چیمپئن بن گئیں

ناگپور: دیویا دیشمکھ ہندوستان کی پہلی کم عمر ترین خواتین شطرنج کی عالمی چیمپئن بن گئیں۔

19 سالہ دیویا دیش مکھ نے FIDE ویمنز ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن کر تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام لکھوا لیا، انھوں نے پیر 28 جولائی کو ڈرامائی ٹائی بریک فیصلہ کن مقابلے میں ہم وطن اور تجربہ کار گرینڈ ماسٹر کونیرو ہمپی کو شکست دی۔

 ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ دیویا دیشمکھ نے گرینڈ ماسٹر کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔ دیویا دیشمکھ بھارت کی مجموعی طور پر 88ویں اور چوتھی خاتون گرینڈ ماسٹر بنی ہیں۔ دیویا سے پہلے بھارت کے ہی گوکیش دوماراجو کم عمر ورلڈچیمپئن بنے ہیں۔