سیہون،انڈس ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ،2 افراد جاں بحق،8 زخمی

سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا ، حادثے میں2 افراد جاں بحق جبکہ 8 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بس کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی، اچانک سے روڈ پر جانور کے آ جانے کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
موٹروے پولیس و دیگر ریسکیو ادارے بروقت موقع پر پہنچےاور متاثرین کو ریسکیو کیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔