بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 7 گھنٹے گیس کی سپلائی بند رہے گی

 

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی مرمتی کام کے سلسلے میں معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق مین گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام 30 جولائی کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں ہزار گنجی، خازن، سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، سبزل روڈ، بکرا منڈی، لنک بادنی، خلجی کالونی، مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، پشتون آباد، غوث آباد، تارو چوک میں گیس بند رہے گی۔

گوال منڈی، مشن اسپتال، مالی باغ، اکرم اسپتال، خروٹ آباد،اسپینی روڈ، کینٹ ایریا، بھٹی کالونی، باچا آغا بلیلی، پشین، کچلاک اور زیارت میں گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔