ڈبلیو سی ایل کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی انڈین لیجنڈز ٹیم نے اب سیمی فائنل میں بھی گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 31 جولائی کو پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان برمنگھم میں شیڈول تھا۔
تاہم، یہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا جہاں ٹائٹل کے مقابلے کے لیے اس کا مقابلہ یا تو جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا سے 2 اگست کو ہوگا۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈبلیو سی ایل انتظامیہ نے بھی بھارت کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos